ابنا: ايٹمي توانائي کي عالمي تنظيم آئي اے اي اے ميں ايران کے مستقل مندوب علي اصغر سلطانيہ نے بورڈ آف گورنر کے اجلاس کے اختتام پر ايران کے خلاف پاس کي گئي قرار داد کے بارے ميں کہا کہ اس قرار داد سے مسئلے کے حل ميں کوئي بھي مدد نہيں ملے گي بلکہ صورتحال مزيد پيچيدہ اور سياسي رنگ اختيار کرے گي –اس قرار داد ميں کہا گيا ہے کہ ايران نے اقوام متحدہ کي سابقہ قرار داد کو نظر انداز کيا ہے –مذکورہ قرار داد ميں ايران سے کہا گيا ہے کہ وہ آئي اے اي اے کے ساتھ اور زيادہ تعاون کرے - اس طرح کي قرار داد کا پاس ہونا جو ايک سياسي بيان کي ہي حيثيت رکھتي ہے درحقيقت ايران کے پرامن ايٹمي پروگرام کے لئے ناوابستہ تحريک کے ايک سو بيس ملکوں کي حمايت کے جواب ميں ايک دفاعي ردعمل سے زيادہ کچھ بھي نہيں ہے- ايران کے خلاف يہ نئي قرارداد جو بورڈ آف گورنر کے اجماع کے بغير پاس ہوئي اور جسے امريکا کي شکست سمجھا جارہا ہے يہ ظاہر کرتي ہے کہ ايران کے ايٹمي معاملے کے تعلق سے مغرب کا رويہ مکمل طور پر سياسي ہے - دوسرے لفظوں ميں يہ قرارداد دنيا کے بيشتر ملکوں کے جائز مطالبات کے مقابلے ميں مغربي ملکوں کي صف بندي معلوم ہوتي ہے - درحقيقت آئي اے اي اے کے بورڈ آف گورنر کي جو قرار داد جاري ہوئي ہے وہ ايران کے ايٹمي معاملے کو حل کرنے ميں مدد دينے کے لئےنہيں بلکہ ايجنسي ميں ايران کے ايٹمي معاملے کو باقي رکھنے کي غرض سے مغرب کي سياسي کوششوں کا حصہ ہے - اگر چہ قرار داد کي ايک شق ميں جو جنوبي افريقا کي تجويز پر شامل ہوئي ہے ايران اور ايجنسي کے درميان مذاکرات جاري رہنے کي ضرورت پر زور ديا گيا ہے - آئي اے اي اے کے ڈائريکٹر جنرل يوکيا آمانو پر جنھوں نے دسمبر دو ہزار نو ميں ايجنسي کي سربراہي کا عہدہ سنبھالا تھا اب تک کئي بار اس طرح کے الزامات لگ چکے ہيں کہ وہ امريکا اور مغرب کے دباؤ ميں رہ کر کام کرتے ہيں- فرانس پريس کے مطابق ويکي ليکس نے جو دستاويز شائع کي ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ايجنسي ميں جو بھي فيصلہ کرتے ہيں اس ميں امريکا کي مرضي ضرور شامل ہوتي ہے- يوکيا آمانوکے بارے ميں اس خيال کي تقويت اس لئے بھي ہوجاتي ہے کہ ايجنسي ميں ايران کے ايٹمي سائنسدانوں کے نام و شناخت پہنچنے کے بعد ہي ان کو شہيد کرديا گيا - مجموعي طور پر يوکيا آمانو ايجنسي کے فورم سے کسي بھي طرح کي شفاف اور اچھي کارکردگي کا مظاہرہ نہيں کرسکے ہيں اگرچہ انہوں نے چند ماہ قبل تہران کا بھي دورہ کيا تھا مگر ان پر امريکا اور مغرب کے دباؤ نے ان کو ايران کے ساتھ کسي اتفاق رائے پر پہنچنے سے روکے رکھا ہے - ......./169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348059
آئي اے اي اے کے بورڈ آف گورنرس کا اجلاس جو پير کو شروع ہواتھا جمعے کي شام اپنے اختتام کو پہنچا -